35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںاہل پاکستان اور کشمیری عوام سید علی گیلانی کی جدوجہد کو سلام...

اہل پاکستان اور کشمیری عوام سید علی گیلانی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیدعلی گیلانی کا "ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” کا نعرہ آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے ، اہل پاکستان اور کشمیری عوام سید علی گیلانی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آزادی کشمیر کی نشانی سید علی گیلانی کو پہلے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کا سید علی گیلانی کے لئے بابائے حریت کا خطاب اُن کی تاریخی جدوجہد کا اعتراف ہے ۔ مرد آہن سید علی گیلانی کی جدوجہد حریت اور کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سنہری باب ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی ایک فرد نہیں تحریک اور مشن کا نام ہے جس کا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان ہے ۔ سید علی گیلانی شہید کا جسدخاکی چھین لینے سے کشمیریوں کی آزادی کے لئے تڑپ چھینی نہیں جاسکتی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ اہل پاکستان اور کشمیری سید علی گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کا اُن کا نعرہ آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سید علی گیلانی سمیت تمام شہداء کشمیر کے درجات بلند اور ان کے تمام وابستگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324800

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں