ہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر افواج پاکستان نے بہادر ی کی عظیم مثال قائم کی، وفاقی وزیر محمد اسرار ترین کا یوم دفاع پر پیغام

153

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو شہداء کی قربانیوں کے دن کے طور پر یاد رکھنا چاہئے ، ہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر افواج پاکستان نے بہادر ی کی عظیم مثال قائم کی۔

منگل کویوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری مسلح افواج جذبہ حب الوطنی اور جذبہ قربانی سے لیس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نےاسی جذبے کو مشعل راہ بناتے ہوئے اندرونی چیلنجز اور بیرونی سازشوں کو شکست دی۔