38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کا صاف صحت مند پاکستان...

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کا صاف صحت مند پاکستان مہم کے افتتاح کے موقع پر اظہارخیال

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، قانون اور انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان نے نئے ہزاریہ کے اہداف میں سے نکاسی آب کا ہدف پورا کرلیا۔جبکہ یہ ہدف چند ممالک ہی پورا کر سکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں صاف صحت مند پاکستان مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کہی جب کہ صاف صحت مند پاکستان کے سلوگن کے تحت پانی، نکاسی آب اور حفظان صحت کے حوالہ سے قومی سطح پر رویوں میں تبدیلی لانے کی مہم چلائی جائے گی ۔ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نکاسی آب کی قومی پالیسی 2006ءجب کہ پینے کے صاف پانی بارے قومی پالیسی2009ءمیں بنائی گئی تھی تاہم 2010ءمیں بڑے پیمانے کے سیلابوں کے بعد حکومتی اداروں اور شراکت داروں کو پانی کی نکاسی اور حفظان صحت بارے منصوبے بنانے میں بڑی رہنمائی ملی انہوں نے کہا کہ نکاسی آب سے متعلق اعداد و شمار تشویشناک ہیں پانی سے پیدا ہونے والے تعفن (انفیکشن)امراض کے باعث ہونے والے عام بیماریوں کا 70فیصد ہیں جس سے قومی صحت بھی متاثر ہوتی ہے جب کہ پانی اور نکاسی آب کی سہولیات میں کمی کے باعث ہر سال 39000ہزار بچے ہلاک ہو جاتے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32605

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں