اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):اردن سے پاکستان کے ہولناک سیلاب متاثرین کے لئےانسانی امداد کی پہلی پرواز بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اردن سے امدادی سامان لیکر آنے والی پرواز کا استقبال صوبائی وزیر سعید غنی اور پاکستان میں اردن کے سفیر ابراہیم المدنی کے علاوہ وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے کیا۔
پاکستان نے اردن کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اردن سے اظہار تشکر کیا ہے۔