37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661(اے ٹی آر 42-)حویلیاں...

پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661(اے ٹی آر 42-)حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

- Advertisement -

پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661(اے ٹی آر 42-)حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا
جنید جمشید اہلیہ ‘ ڈی سی چترال اپنی بیٹی اور اہلیہ ‘تین غیر ملکیوں اور اے ایس ایف کے دو اہلکاروں‘عملے کے 7افراد اور دو کمسن بچوں سمیت 47افراد جاںبحق ہوگئے ‘وزارت داخلہ ‘پاک فوج ‘ریسکیو 1122‘این ڈی ایم اے ‘صوبائی اور ضلعی امدادی ادارے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، امدادی سرگرمیاں شروع ‘رات گئے متعدد نعشیں طیارے کے ملبے سے نکال لیں گئیں

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے)کا مسافر طیارہ پی کے 661(اے ٹی آر 42-)حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ‘جنید جمشید اپنی اہلیہ ‘ ڈی سی چترال اپنی بیٹی اور اہلیہ ‘تین غیر ملکیوںاور اے ایس ایف کے دو اہلکاروں‘عملے کے 7افراد اور دو کمسن بچوں سمیت 47افراد جاںبحق ہوگئے ‘وزارت داخلہ ‘پاک فوج ‘ریسکیو 1122‘این ڈی ایم اے ‘صوبائی اور ضلعی امدادی ادارے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں‘رات گئے متعدد نعشیں طیارے کے ملبے سے نکال لیں گئیں ۔بدھ کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 ‘40مسافروں کو لیکر 3بجکر 50منٹ پر چترال ایئر پورٹ سے اڑا ‘صالح جنجوعہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پی کے 661 کے کیپٹن ہیں جبکہ عملے میں فرسٹ افسر علی اکرم، ٹرینی پائلٹ احمد جنجوعہ، ایئر ہوسٹس صدف فاروق اور ہوسٹس اسماءعادل شامل تھے۔ سول ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخری رابطہ حویلیاں کے قریب رابطہ 4بجکر 40منٹ پر ہوا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32623

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں