37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ (کل) کھیلا جائیگا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ (کل) کھیلا جائیگا

- Advertisement -

ڈھاکا ۔08 دسمبر (اے پی پی) ڈھاکا ڈائنا مائٹس اور راجشاہی کنگز کی ٹیمیں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا فائنل(کل) جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا۔ ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیم نے کوالیفائر ون میں کھلنا ٹائٹنز کو 54 رنز سے شکست دیکر لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کی تھا جبکہ راجشاہی کنگز نے کوالیفائر ٹو کا میچ 7 وکٹوں سے جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32640

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں