اسلام آباد ۔8 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے پی آئی اے کے طیارہ کے حادثہ کے متاثرہ خاندانوں کے لئے پمز ہسپتال میں قائم مرکز کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعرات کو پمز ہسپتال اسلام آباد قائم مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ امیر مقام نے کہا کہ میتیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پمز ہسپتال پہنچائی گئی ہیں اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے 47 افراد میں سے 37کے لواحقین پمز پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے مذید کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے عمل کو مکمل ہونے میں 7سے 10 دن لگ سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32744