کراچی۔18ستمبر (اے پی پی):انگلش کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انگلینڈ کی بی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی ہے، میری فیملی پاکستان سے ہے اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے معین علی نے کہا کہ جونی بیریسٹو، جوفرا آرچر اور بین اسٹوک انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں لیکن اس سے یہ تاثر دینا کہ پاکستان کے دورے پر انگلینڈ کی بی ٹیم آئی ہے غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہ انگلینڈ کی بی ٹیم ہے، زیادہ تر کھلاڑی انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہیں، صرف بین اسٹوکس آرام کے باعث انگلینڈ کی ٹیم میں شامل نہیں، ہماری موجودہ ٹیم وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے وہ اپنی صلاحیت دنیا کو دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ کرس ووکس اور مارک ووڈ لمبی انجری کے بعد آرہے ہیں، ہم اپنے فاسٹ بولر کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جب فاسٹ بولر تیار ہوں گے تب انہیں میچ کھلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے پاکستانی پس منظر کے حوالے سے معین علی نے کہا کہ میری فیملی پاکستان سے ہے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرے دوست اور فیملی میری کپتانی پر کافی فخر محسوس کرتے ہیں۔ معین علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک پچ کا معائنہ نہیں کیا لیکن کراچی کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے، مجھے نہیں لگتا اسپنرز سے بڑا فرق پڑے گا۔
ثقلین مشتاق جب انگلینڈ کے کوچ تھے تو ان سے بہت کچھ سیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ ٹیم وائٹ بال کہ بہترین ٹیم ہے، جوز بٹلر کی انجری کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ممکن ہے آخری دو میچز میں بٹلر ٹیم میں آجائیں، ہم بٹلر کو ورلڈکپ کے لیے مکمل فٹ چاہتے ہیں ۔