ریاض ۔19ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہاذیب کو 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب عبد العزیز بن محمد الواصل نے عطیے کا چیک اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہاذیب کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے نمائندے میگوئل اینجل موراتینوس کے سپرد کیا ہے۔ سعودی مندوب نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے …
سعودی عرب کا اقوام متحدہ کے ادارے کو 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

مزید خبریں
ریاض ۔19ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہاذیب کو 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب عبد العزیز بن محمد الواصل نے عطیے کا چیک اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہاذیب کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے نمائندے میگوئل اینجل موراتینوس کے سپرد کیا ہے۔
سعودی مندوب نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ادارے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب ان ممالک میں سرفہرست ہے جو تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی، بقائے باہم اور امن وسلامتی کے علمبردار ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے اتحاد برائےتہاذیب کے نمائندے نے امن اور بقائے باہمی کی اقدار کے ساتھ ساتھ نفرت اور تشدد کو مسترد کرنے میں سعودی عرب کے عظیم کردار کی تعریف کی ۔








