37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںپارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل کاایس ڈی پی آئی کی19 ویںسالانہ کانفرنس...

پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل کاایس ڈی پی آئی کی19 ویںسالانہ کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) چائنا۔پاکستان اقتصادی راہداری ایک حقیقت ہے اور حکومت کی انتھک کاوشوں کی بدولت مارچ 2017 تک اس کا فیز1 مکمل ہو جائے گا، پورے جنوبی ایشیا کا بہتر مستقبل باہمی تعاون میں مضمر ہے تاہم بھارت کی کشمیر پالیسی نے پورے خطے کو دھماکہ خیز صورت حال پر لاکھڑا کیا ہے۔دنیا 11ملین پر مشتمل کشمیرکی آبادی سے زیادہ دیر لا تعلق نہیں رہ سکتی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی ) کی19 ویںسالانہ کانفرنس کی اختتامی نشست سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات کے خطرات کے مقابلے، جنوبی ایشیا ءمیں امن و سلامتی، برابری پر مبنی شہریت اور شہری حقوق، جنگ اور آفت زدہ علاقوں میں غذائی تحفظ کی صورت حال کے علاوہ صحت، توانائی، معیشت اور خدمات کے موضوعات پر گفتگو کی الگ الگ نشستوں کے دوران مختلف ترقیاتی شعبوں کے ماہرین نے اظہار خیال کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں