نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے بھرپور وکالت کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کے حل کیلئے فوری اقدام کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے اظہار تشکر کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے بھرپور وکالت کرنے اور …
وزیراعظم محمد شہبا ز شریف کا سیلاب متاثرین کی بھرپور وکالت کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اظہار تشکر

مزید خبریں
نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے بھرپور وکالت کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کے حل کیلئے فوری اقدام کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے اظہار تشکر کیا ہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے بھرپور وکالت کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کے حل کیلئے فوری قابل عمل اقدام کیلئے دنیا کی توجہ مبذول کرانے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔








