قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ’’جی بی ایکسپو 2026 ‘‘کے انعقاد کے لیے اشتراک بڑھانے پر اتفاق

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ’’جی بی ایکسپو 2026 ‘‘کے انعقاد کے لیے اشتراک بڑھانے پر اتفاق

گلگت۔ 16 ستمبر (اے پی پی):وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) گلگت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نذیر علی نے ملاقات کی ،جس میں آئندہ ہونے والے فلیگ شپ ایونٹ جی بی ایکسپو 2026 بعنوان ’’گلگت بلتستان پوشیدہ خزانوں کی سر زمین‘‘ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ایکسپو 23 سے 25 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا۔

ملاقات کے دوران کوآرڈینیشن آفیسر TDAP گلگت عمار ضیاء سمیت یونیورسٹی کے دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ایکسپو کے لیے جگہ کے استعمال، لاجسٹکس اور ٹی ڈی اے پی اور جامعہ قراقرم کے مابین باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔وائس چانسلر کے آئی یو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ٹریڈڈویلپمنٹ کے زمہ داران کا کہنا تھا کہ جی بی ایکسپو 2026 کا مقصد ’’پوشیدہ خزانوں ‘‘ کے موضوع کے تحت گلگت بلتستان کی اقتصادی اور سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے جس میں مقامی کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس ایکسپو سے طلبہ کو بھی خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا کیونکہ اس کے ذریعے انہیں نئے کاروباری آئیڈیاز اور کاروباری مواقع سے آگاہی حاصل ہوگی۔دونوں اداروں نے امید ظاہر کی کہ ٹی ڈی اے پی اور کے آئی یو کے مابین اس اشتراک سے ایکسپو کی کامیابی یقینی بنے گی اور گلگت بلتستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں مزید مدد ملے گی۔

 

مزید خبریں