بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے عملہ کو کوئٹہ میٹرو کارپوریشن کی جانب سے آگ بجھانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی
کوئٹہ میٹرو کارپوریشن کی جانب سے عملہ کو آگ بجھانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے عملہ کو کوئٹہ میٹرو کارپوریشن کی جانب سے آگ بجھانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔تربیتی سیشن کے دوران عملہ کو آگ لگنے کی صورت میں اختیار کیے جانے والے ضروری حفاظتی اقدامات، فائر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال اور آگ پر قابو پانے کے عملی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر شرکاء کو ہنگامی حالات میں بروقت ردِعمل، احتیاطی تدابیر اور جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے اس تربیتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران اور عملے کی فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی اور عملی استعداد میں اضافہ ادارے میں محفوظ اور بہتر کام کے ماحول کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔







