فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو قتل اور 3 کم سن بچیوں کو زخمی کر دیا

فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو قتل اور 3 کم سن بچیوں کو زخمی کردیا ہے۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے پل شہرو آنہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر گلشن نامی خاتون نے اپنے شوہر خالد کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا

فیصل آباد۔ 16 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو قتل اور 3 کم سن بچیوں کو زخمی کردیا ہے۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے پل شہرو آنہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر گلشن نامی خاتون نے اپنے شوہر خالد کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ تین کمسن بچیوں کو زخمی کر دیا۔ملزمہ گلشن نے مبینہ طور پر پہلے اپنے خاوند خالد کو سوتے ہوئے چھری کے وار سے شدید زخمی کیا۔بعد ازاں اپنی 11 سالہ بیٹی عنیقہ، 8 سالہ عنایہ اور 4 سالہ عائزہ کے گلے پر بھی چھری پھیر کر انہیں زخمی کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمہ گلشن کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔