سیلاب متاثرین کیلئے یونان سے پہلی امدادی پرواز پاکستان پہنچ گئی

132

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):سیلاب متاثرین کیلئے یونان سے پہلی امدادی پرواز پاکستان پہنچ گئی ۔ یونان سے امدادی سامان لے کر یہ پرواز بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔

دفتر خارجہ کے مطابق امدادی کھیپ پاکستان میں یونان کی اعزازی قونصلر ایاز محمد لاکھانی نے وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کی۔ پاکستان نے یونان کی طرف سے امداد کا خیرمقدم کیا ہے۔