نیویارک۔23ستمبر (اے پی پی): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے آنجہانی کے اہلخانہ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی عمر میں والدین کو کھو دینا اولاد کی زندگی میں مشکل وقت ہوتا ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔