کیریبین پریمیئر لیگ ، گیانا ایمیزون واریئرز نے بارباڈوس رائلز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

280

گیانا۔26ستمبر (اے پی پی):گیانا ایمیزون واریئرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے 30 ویں میچ میں بارباڈوس رائلز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی،یہ گیانا ایمیزون واریئرز کی لیگ میں پانچویں فتح ہے۔گیانا ایمیزون واریئرز نے بارباڈوس رائلز کی طرف سے ملنے والا 126 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بارباڈوس رائلز کی ٹیم 17.3 اوورز میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، گیانا ایمیزون واریئرز نے مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا،شکیب الحسن کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پروویڈنس سٹیڈیم گیانامیں کھیلے گئے لیگ کے 30ویں میچ میں گیانا ایمیزوں واریئرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث باربارڈوس رائلز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.3 اوور میں 125 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اس کے 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ، جیسن ہولڈر 42 رنز بناسکے۔ گیانا ایمیزون واریئرز کی طرف سے روماریوشیفرڈ نے 3، کیموپال اور اوڈین سمتھ نے دو، دو جبکہ شکیب الحسن اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں شکیب الحسن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شکیب الحسن 53 اور رحمن اللہ گرباز 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بارباڈوس رائلز کے اوبڈ مک کائے نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شکیب الحسن مرد میدان قرار پائے ۔