مریم اورنگزیب نےتحمل اور باوقار رویے سے ہراساں کرنےوالے پی ٹی آئی کےحامیوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سلمان اقبال کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے تحمل اور باوقار رویے سےہراساں کرنےوالے پی ٹی آئی کےحامیوں اور ان کے سرپرستوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر مریم اورنگزیب نے جس طرح تحمل کا مظاہر کیا ہے وہ ان کی باوقارشخصیت کی عکاسی کرتاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے تحمل اور باوقار رویے سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کے بدنما چہرے کو بے نقاب کیا ہے ، ہمیں ان پر فخر ہے۔