بینک آف پنجاب نے سنگاپور میں ایس ایم ای فنانسنگ میں جدت پر عالمی ایوارڈ جیت لیا

بینک آف پنجاب نے سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026ء کے موقع پر منعقدہ نویں گلوبل ایس ایم ای فنانس ایوارڈز میں ’’پروڈکٹ انوویشن آف دی ایئر‘‘ کا عالمی ایوارڈ حاصل کر لیا ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈ بینک آف پنجاب کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں جدت اور خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):بینک آف پنجاب نے سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026ء کے موقع پر منعقدہ نویں گلوبل ایس ایم ای فنانس ایوارڈز میں ’’پروڈکٹ انوویشن آف دی ایئر‘‘ کا عالمی ایوارڈ حاصل کر لیا ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈ بینک آف پنجاب کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں جدت اور خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نےایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی اور مختلف شعبوں میں کامیاب اداروں کو ایوارڈز پیش کئے۔

گلوبل ایس ایم ای فنانس ایوارڈز کا انعقاد ایس ایم ای فنانس فورم کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد ترقی پذیر اور ترقی یافتہ معیشتوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالی وسائل تک رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے جدت، بہترین کارکردگی اور قائدانہ کردار کا اعتراف کرنا ہے۔سال 2026ء کے ایوارڈز مالیاتی شعبے کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں چار بنیادی کیٹیگریز میں دیئے گئے جن میں ایس ایم ای فنانسر آف دی ایئر، پروڈکٹ انوویشن آف دی ایئر، سسٹین ایبل ایس ایم ای فنانسر آف دی ایئر اور خواتین کاروباری شخصیات کے لئے بہترین مالیاتی ادارے کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

بینک آف پنجاب کو عالمی سطح پر یہ اعزاز ملنا ایس ایم ای فنانسنگ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شمولیت، مالیاتی خدمات تک رسائی کے فروغ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے مالیاتی مواقع وسیع کرنے کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

C:zah-tar/P:zah/L:mhn/R:mhn

مزید خبریں