اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناُءاللہ خان نے چینی ڈاکٹر کے کلینک میں فائزنگ واقعے کانوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے فائرنگ واقعے میں چینی باشندے کی ہلاکت کی مذمت کی اور دکھ کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں؛ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ، چینی باشندوں کی سکیورٹی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔