37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمشرقی شہر لیمان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ،یوکرینی صدر کا دعویٰ

مشرقی شہر لیمان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ،یوکرینی صدر کا دعویٰ

- Advertisement -

کیف۔3اکتوبر (اے پی پی):یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اہم مشرقی شہر لیمان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولود یمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری مختصر وڈیو میں کہا کہ لیمان مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے ۔ یوکرین کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ فوج نے کئی ہفتوں بعد میدان جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے اور مشرق کی طرف مزید پیش رفت کی جاسکتی ہے۔

اس دعوے کے بعد شہر کی صورت حال سے متعلق روس کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم ہفتے کو روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ مذکورہ علاقے سے فوج واپس جا رہی ہے جو گھیراؤ کے خدشات پر کیا جارہا ہے۔روسی فوج نے لیمان کا قبضہ مئی میں حاصل کیا تھا اور اور اسے دونیٹسک خطے کے شمال میں کارروائیوں کے لیے مرکز کے طور استعمال کیا جارہا تھا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=330493

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں