اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس (کل) جمعرات کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدرمملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور56 (3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتےہوئے طلب کیا ہے۔