اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے جرمن ہم منصب کی دعوت پر 6 سے 7 اکتوبر تک جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے میں مدد کے علاوہ یورپی یونین کے ایک اہم رکن کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مضبوط کرنے اور پاکستان …
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سے جرمنی کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے جرمن ہم منصب کی دعوت پر 6 سے 7 اکتوبر تک جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے میں مدد کے علاوہ یورپی یونین کے ایک اہم رکن کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مضبوط کرنے اور پاکستان میں ہولناک سیلاب اور علاقائی اور عالمی مسائل پر اپنے نقطہ نظر کو شیئر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
وزیر خارجہ جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیرباک سے ملاقات کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گی اور میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ اس دورے میں جرمنی کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو پاکستان کے لیے ایک اہم برآمدی ملک ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ دورہ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے نئے مواقع کی بھی نشاندہی کرے گا۔ پاکستان کے جرمنی کے ساتھ دیرینہ اور کثیر جہتی تعلقات ہیں جہاں ایک بڑی پاکستانی کمیونٹی آباد ہے، اس کے علاوہ جرمنی پاکستانی طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ایک پرکشش منزل اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا پارٹنر ہے۔ وزیر خارجہ کا دورہ جرمنی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔









