مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا بونرداس، چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

137
Qamar Zaman Kaira

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے بونرداس، چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

اپنے جاری بیان میں مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔