- Advertisement -
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینٹوریس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ پر بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ رونما ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو۔ متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=331785
- Advertisement -