ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاکپ سیمی فائنل لائن اپ مکمل،پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں 13اکتوبر کومدمقابل ہوں گی

104
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور رائونڈکا چوتھا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان (کل) کھیلا جائے گا

سلہٹ۔11اکتوبر (اے پی پی):ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، سیمی فائنلز 13اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں پاکستان،بھارت،سری لنکا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں نے شاندارکھیل کی بدولت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر رکھی ہے،پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ایونٹ میں 6 میچز میں سے پانچ،پانچ فتوحات حاصل کیں۔

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 13اکتوبر کو کھیلے جائیں گے،پہلے سیمی فائنل میں بھارت وویمن کا مقابلہ تھائی لینڈ وویمن سے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کی وویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،ٹورنامنٹ کا فائنل 15اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔