وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار

360

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ فرخ سعید پاکستان بالخصوص پنجاب کے صحافیوں کے ممتاز قائد تھے،انہوں نے تمام عمر اقدار وروایات کی حامل صحافت کی اور نظریاتی قلم کار کی شہرت پائی ،صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔