وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے علاقوں صحبت پور اور خضدار کا دورہ کریں گے

199

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج پیر کو بلوچستان کے علاقوں صحبت پور اور خضدار کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے لیے جاری کاوشوں کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے جاری مختلف اقدامات پر بریفنگ دے گی۔

وزیر اعظم ودھ،ضلع خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ نواب اختر جان مینگل کی رہائش پر جائیں گے اور ان کے مرحوم چچا کی وفات پر تعزیت کریں گے۔وزیر اعظم مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے۔