ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

79
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی01، اسکردو00،زیارت 01، کالام اور قلات میں 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔