اسلام آباد میں سفارتی کور کا پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو الوداع کرنے کے لیے استقبالیہ کا انعقاد

Sohail Mahmood

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد میں سفارتی کور نے پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو الوداع کرنے کے لیے پیر کو یہاں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف اور ناروے کے سفیر فی البرٹ الاساس نے سابق سیکرٹری خارجہ کے استقبالیہ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان کے لیے اپنی 37 سالہ کی خارجہ خدمات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ میں سفارتی کور کے ڈین اور ناروے کے سفیر کا سفارتی برادری کی جانب سے اس استقبالیہ کی میزبانی کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔29 ستمبر کو، میں نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری ختم کی، جو کہ ساڑھے تین سال سے زائد عرصے تک جاری رہی اور اس عرصے کے دوران ہم مشنوں کے سربراہان اور دیگر اراکین کے ساتھ وزارت خارجہ میں بہت مصروف رہے۔

ترکمانستان کے سفارتی کور کے ڈین سفیر عطاجان مولاموف اور ناروے کے سفیر نے سابق سیکرٹری خارجہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ناروے کے سفیر کے گھر پر منعقدہ سفارتی استقبالیہ میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔