کٹھ پتلی انتظامیہ آسیہ اندرابی کو بیٹے کی شدید علالت کے باوجودرہا نہیں کر رہی

135

سرینگر۔ 14 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پارٹی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کی غیر قانونی نظر بندی کو طول دے رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آسیہ اندرابی کو رواں بر س چار اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا جسکے بعد کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں بارہمولہ سب جیل میں نظر بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل نظر بندی کے سبب آسیہ اندرابی کی صحت بہت بگڑ چکی ہے اور انہیں معقول طبی امداد فراہم نہیں کی جا رہی