منیلا۔29اکتوبر (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان ’’نلگے ‘‘سے مرنے والوں کی تعداد 72 ہو گئی جبکہ 14افراد تاحال لاپتہ ہیں۔چینی خبررساں دارے کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل کے ترجمان رافیلیٹو الیجینڈرو نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی فلپائن کے صوبے ماگوئندانو میں ہوئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نلگا اس سال فلپائن سے ٹکرانے والا 16واں طوفان ہے اور جس کی وجہ سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ قومی موسمیات کے بیورو نے کہا ہے کہ نلگا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کے اندرون ملک منتقل ہونے کے ساتھ ہی اس میں مزید شدت آنے کی توقع ہے۔ ہفتہ کی سہ پہر سے اتوار کی صبح تک میٹرو منیلا اور اس کے ملحقہ علاقوں کو عبور کرنے کی پیش گوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب اور بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جو ان خطرات کے لیے انتہائی حساس ہیں اور ان علاقوں میں جہاں پہلے سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=334884