وزیراعظم شہباز شریف کالانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق رپورٹر صدف نعیم کے شوہر کو ٹیلی فون ،صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اور تعزیت

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر کو ٹیلی فون کرکےصدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اور تعزیت کیا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے مرحومہ کے شوہر سے گفتگو میں کہا …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر کو ٹیلی فون کرکےصدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اور تعزیت کیا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے مرحومہ کے شوہر سے گفتگو میں کہا کہ جانی نقصان کا ازالہ ہرگز ممکن نہیں،پسماندگان سے ہم ہرممکن تعاون اور مدد کریں گے۔