نیو یارک ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس عالمی ادارے کو بہت سے پروگراموں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان ناکامیوں میں سب سے بدترین ناکامی، شام کا بحران جاری رہنا ہے۔ بان کی مون نے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کی، تقریب حلف برداری کے موقع پر کہا کہ ان کے دور میں باوجود اس …
اقوام متحدہ کو بہت سے پروگراموں میں ناکامی ہوئی، بان کی مون کا اعتراف

مزید خبریں
نیو یارک ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس عالمی ادارے کو بہت سے پروگراموں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان ناکامیوں میں سب سے بدترین ناکامی، شام کا بحران جاری رہنا ہے۔ بان کی مون نے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کی، تقریب حلف برداری کے موقع پر کہا کہ ان کے دور میں باوجود اس کے کہ بعض کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس مدت میں شام جیسے بحرانوں کے تعلق سے اس ادارے کی کارکردگی، منفی رہی ہے۔بان کی مون نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹریز کے بارے میں، انہیں جو کچھ معلوم ہے اس کے اعتبار سے انھیں یقین ہے کہ ان کو جن بحرانوں کا سامنا ہے انھیں وہ، بخوبی حل کر سکیں گے۔








