وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ میں آج مصروف دن گزاریں گے

شرم الشیخ ۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ شرم الشیخ مصر کے دوران آج (پیر )کو مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف "شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ" میں شرکت کے لیے شرم الشیخ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر آیئں گے جہاں وہ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم آج اقوام متحدہ …

شرم الشیخ ۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ شرم الشیخ مصر کے دوران آج (پیر )کو مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف "شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ” میں شرکت کے لیے شرم الشیخ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر آیئں گے جہاں وہ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

وزیراعظم آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس ٹیک آئوٹ دیں گے۔ وزیراعظم ایک اہم راؤنڈ ٹیبل جس کا عنوان "ارلی وارننگ فار آل ایگزیکٹو پلانز لانچ” ہے ، میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید براں وزیراعظم سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد کی جا رہی "مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ” میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کی مصر کے صدر اور کویت کے امیر سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔