قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے،ترک صدر

انقرہ ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے پوری قوم سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا یہ بیان گزشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے دوہرے بم دھماکوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف متحرک ہونا ہو گا۔ اس موقع …

انقرہ ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے پوری قوم سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا یہ بیان گزشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے دوہرے بم دھماکوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف متحرک ہونا ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے ترک باشندوں سے کہا کہ مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں فوری طور پر حکام کو آگاہ کریں۔

Leave a Reply