راولپنڈی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) میجر جنرل آصف غفور کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیاہے جو اس وقت سوات میں تعینات ڈویژن کی کمان کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کو کمانڈنٹ پی ایم اے جبکہ میجر جنرل سید عدنان کو لاہور میں جی او سی تعینات کیاگیا ہے۔ میجر جنرل فدا …
میجر جنرل آصف غفور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر مقرر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) میجر جنرل آصف غفور کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیاہے جو اس وقت سوات میں تعینات ڈویژن کی کمان کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کو کمانڈنٹ پی ایم اے جبکہ میجر جنرل سید عدنان کو لاہور میں جی او سی تعینات کیاگیا ہے۔ میجر جنرل فدا ملک کو جی ایچ کیو میں ڈی جی لاجسٹک ، میجر جنرل ظفر اللہ خان کو پنوں عاقل میں جی او سی ، میجر جنرل نادر خان کو جی ایچ کیو میں ڈی جی پرسانل اینڈ پرووسٹ مارشل (پی ایس اینڈ پی ایم) اور میجر جنرل ظفر اقبال کو گوجرانوالہ میں جی او سی آرمر ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔








