تحریک انصاف پارلیمنٹ کو ڈی چوک بنانے سے گریز کرے،طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ کا احترام کریں اور اسے ڈی چوک بنانے سے گریز کریں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے لوگوں کے لئے کچھ بہتر کرنے کی بجائے …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ کا احترام کریں اور اسے ڈی چوک بنانے سے گریز کریں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے لوگوں کے لئے کچھ بہتر کرنے کی بجائے پارلیمنٹ جیسے باوقار اداروں پر تنقید کو اپنی عادت بنا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاناما پیپرز کیس میں حکومت کے خلاف کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی، اس لئے اس کی قیادت پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کر رہی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پارلیمنٹ میں بھی اس معاملے پر بحث کیلئے تیار تھی۔

Leave a Reply