ہم ایک طویل عرصہ سے منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، منشیات کے خلاف صبر و برداشت اور ہماری جامع پہنچ بہترین معاون ہے،وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت و داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایک طویل عرصہ سے منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، منشیات کے خلاف صبر و برداشت اور ہماری جامع پہنچ بہترین معاون ہے، ہم اپنے میدانوں اور پہاڑوں کو پوست سے پاک کر رہے ہیں تاہم صوبائی سطح پر یہ مسئلہ ابھی …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت و داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایک طویل عرصہ سے منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، منشیات کے خلاف صبر و برداشت اور ہماری جامع پہنچ بہترین معاون ہے، ہم اپنے میدانوں اور پہاڑوں کو پوست سے پاک کر رہے ہیں تاہم صوبائی سطح پر یہ مسئلہ ابھی تک چیلنجنگ ہے۔ یہ بات انہوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر اہتمام منشیات کو نذر آتش کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ یو این او ڈی سی کی ایک رپورٹ 2013ءکے مطابق اس وقت افغانستان پوست کی کاشت کا سب سے بڑا کاشتکار ہے جو بین الاقوامی کاشت کا 85 فیصد پیدا کر رہا ہے جو قانون بنانے والی ایجنسیوں کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منشیات گورننس اداروں اور سماجی حلقوں کو کمزور بنا رہی ہیں، منشیات فروش ان راستوں کا خصوصی استعمال کرتے ہیں جہاں قانون کمزور ہو۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا گہرا تعلق جرائم اور غربت کے ساتھ ہے، اس صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے اے این ایف مسلسل کوشاں ہے تاکہ منشیات سے پاک معاشرہ کی بنیاد رکھی جا سکے۔ اس گھمبیر مسئلہ کے حل کے لئے حکومت اور سول سوسائٹی کو ایک مربوط حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

Leave a Reply