غزہ میں سکولوں کی تعمیر بھی شروع ہی نہیں ہوئی،اقوام متحدہ

نیو یارک ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے حکام نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں یو این او سکو ل میں دہشت گردی کے پرچار کے الزام پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اقوا م متحدہ کے فنڈز سے ابھی غزہ میں سکولوں کی تعمیر ابھی شروع ہی نہیں ہوئی ہے جبکہ ا سرائیل کی طرف سے سکول طالبات کی تین نقلی …

نیو یارک ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے حکام نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں یو این او سکو ل میں دہشت گردی کے پرچار کے الزام پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اقوا م متحدہ کے فنڈز سے ابھی غزہ میں سکولوں کی تعمیر ابھی شروع ہی نہیں ہوئی ہے جبکہ ا سرائیل کی طرف سے سکول طالبات کی تین نقلی بندوقوں کے ساتھ جن تصاویر کا حوالہ دیا گیا ہے وہ تصاویر تین سال پرانی ہیں ۔ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کے ترجمان نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فنڈز سے غزہ میں قائم سکول کی طالبات کی بندوقوں کے ہمراہ تصاویر دہشت گردی کا پرچار کر تی ہیں جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے حکام نے اسرائیل کے اس موقف کو من گھڑت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جن سکولوں کا حوالہ دیا گیا ہے ان سکولوں کی تعمیر ابھی شروع ہونے والی ہے جبکہ ا سرائیل کی طرف سے سکول طالبات کی تین نقلی بندوقوں کے ساتھ جن تصاویر کا حوالہ دیا گیا ہے وہ تصاویر تین سال پرانی ہیں۔

Leave a Reply