31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںسرمایہ کاری بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری سے 37 جونیئر سفارتکاروں کے وفد...

سرمایہ کاری بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری سے 37 جونیئر سفارتکاروں کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے37 جونیئر سفارتکاروں کے ایک وفد نے سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ کیا اورسرمایہ کاری بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ جہاں شاہ سے ملاقات کی۔ بی او آئی کے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر شاہ جہاں شاہ نے جونیئر سفارتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیش نظر گہری باہمی تعلقات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گذشتہ چند سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے وفد کو بتایا اورکہا کہ حکومت کے دانشمندانہ اوردلیرانہ فیصلوں سے بڑے اقتصادی اشاریوں میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور اسی طرح ملک میں امن وامان کی بہتری اورمستحکم معیشت سے بھی اقتصادی ترقی کی شرح کے فروغ میں مدد ملی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=33848

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں