اقوام متحدہ ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دو برس سے جاری خانہ جنگی نے یمن کی نصف سے زائد آبادی کو بنیادی خوراک تک رسائی سے تقریباً محروم کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اِس نصف سے زائد آبادی میں تقریباً سات ملین کو بھوک کا سامنا ہے۔ امدادی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ حالات …
یمن قحط کی دہلیز پر ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دو برس سے جاری خانہ جنگی نے یمن کی نصف سے زائد آبادی کو بنیادی خوراک تک رسائی سے تقریباً محروم کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اِس نصف سے زائد آبادی میں تقریباً سات ملین کو بھوک کا سامنا ہے۔ امدادی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ حالات ایسے رہے تو اِس ملک میں خوراک کی شدید قلت سے قحط پیدا ہو جائے گا۔








