پاکستانی چاول کی درآمد پر پانچ سال کے لیے ٹیکس استثنیٰ کی منظوری پر آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کاشکر گزار ہوں،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

197

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستانی چاول کی درآمد پر پانچ سال کے لیے ٹیکس استثنیٰ کی منظوری پر آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کاشکر گزار ہوں،

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ دونوں برادر ممالک سڑک، ریل اور گوادر بندرگاہ کے ذریعے اقتصادی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔