بائیسویں فیفا ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے

250
بائیسویں فیفا ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے

دوحہ۔9دسمبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ تیزی کے ساتھ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے ، میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنل میچز کل (ہفتہ کو) کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن فرانس کی ٹیمیں ٹاپ فور کے لئے ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی ۔ 22 واں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

فٹ بال ورلڈ کے قطر میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ پرتگال کے خلاف الثمامہ سٹیڈیم، دوحہ میں ہوگا اور یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگاجبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان البیت اسٹیڈیم، الخور میں کھیلا جائے گا جو رات 12 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 دسمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 دسمبر کو جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔