اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سینیئر رہنما نجمہ حمید ایک سیاسی کے ساتھ ساتھ بہترین سماجی رہنما بھی تھیں، نجمہ حمید نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات سمیت خواتین کے حقوق کے لئے تمام عمر کام کیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سینیئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صحافیوں نے مریم اورنگزیب سے مسلم لیگ ن کی سینیئر رہنما اور ان کی خالہ نجمہ حمید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مسلم لیگ ن کی سینیئر رہنما مرحومہ نجمہ حمید کے ایصال کے لیے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کی سینیئر رہنما نجمہ حمید ایک سیاسی کے ساتھ ساتھ بہترین سماجی رہنما بھی تھیں، نجمہ حمید نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات سمیت خواتین کے حقوق کے لئے تمام عمر کام کیا ۔