36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی، سینیٹ اور سی ڈی اے کے ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی آسیہ عظیم، سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری مبارک علی، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق، ڈائریکٹر جنرل آئی آر وسیم اقبال چوہدری بھی شریک تھے۔

سپیکر نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں کے اس تہوار میں برابر کے شریک ہیں اور مسیحی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین پاکستان ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پارلیمان آئین پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی خصوصاً تعلیم، طب اور دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور اس ادارے کی ترقی اور سربلندی کے لیے کام کرنے والے افراد اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی شب و روز کی محنت کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک خداداد میں بسنے والے تمام قومیں برابر ہیں اور وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=342801

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں