جاپان ، برڈ فلو کی وبا پر کنٹرول کے لئے مزید ایک لاکھ 22 ہزار مرغیاں تلف کرنے کا آغاز

ٹوکیو ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) جاپان نے برڈ فلو کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مزید ایک لاکھ 22 ہزار مرغیوں کو تلف کرنا شروع کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سردیوں میںجاپان کے کئی پولٹری فارموں میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ پولٹری کی چھٹی بڑی تلفی ہے اور اب تک 5 لاکھ کے قریب متاثرہ مرغیوں اور بطخوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔مقامی …

ٹوکیو ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) جاپان نے برڈ فلو کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مزید ایک لاکھ 22 ہزار مرغیوں کو تلف کرنا شروع کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سردیوں میںجاپان کے کئی پولٹری فارموں میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ پولٹری کی چھٹی بڑی تلفی ہے اور اب تک 5 لاکھ کے قریب متاثرہ مرغیوں اور بطخوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ جنوب مغربی جاپان کے قصبے کوامینامی قصبے میں کے ایک پولٹری فارم میں مرغیوں کو تلف کرنا شروع کردیا ہے،جس میں فوجی اہلکاروں سمیت 380 افراد حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے توقع کی ہے کہ 24 گھنٹوں میں یہ عمل مکمل کردیا جائے گا۔حکام نے علاقے میں پولٹری اور پولٹری مصنوعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

Leave a Reply