سئیول ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) جنوبی کوریا میں برڈ فلو وائرس کے باعث 2 کروڑ کے قریب مرغیاں، بطخیں اور پرندے تلف کر دئیے گئے ہیں۔ وزارت زراعت، خوراک و دیہی امور کے جاری بیان کے مطابق ملک میں برڈ فلو وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے تاحال تلف کی جانیوالی مرغیوں اور پرندوں کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے …
جنوبی کوریا میں برڈ فلو وائرس کے باعث 2 کروڑ کے قریب مرغیاں، بطخیں اور پرندے تلف

مزید خبریں
سئیول ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) جنوبی کوریا میں برڈ فلو وائرس کے باعث 2 کروڑ کے قریب مرغیاں، بطخیں اور پرندے تلف کر دئیے گئے ہیں۔ وزارت زراعت، خوراک و دیہی امور کے جاری بیان کے مطابق ملک میں برڈ فلو وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے تاحال تلف کی جانیوالی مرغیوں اور پرندوں کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایچ فائیو این نائن وائرس کا پہلا کیس 16 نومبر کو جنوبی جیولا کی کاﺅنٹی ہائنام میں رپورٹ ہوا اور اب تک ملک بھر کے 204 فارمز میں برڈفلو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے، وزارت زراعت، خوراک و دیہی امور نے کرائسز لیول بڑھا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں ملک میں مرغیوں کی تلفی کی رفتار میں مزید تیزی آ سکتی ہے۔








