ایکواڈور میں 5.7 شدت کا زلزلہ سے 3 افراد ہلاک، 47 زخمی ہو گئے

کیٹو ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) ایکواڈور میں 5.7 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے، سلومونز جزائر میں بھی 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محوس کئے گئے تاہم فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکواڈور کے جیالوجیکل انسٹیٹوٹ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ ایسمیریلڈاس صوبے کے ساحلی علاقے میں …

کیٹو ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) ایکواڈور میں 5.7 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے، سلومونز جزائر میں بھی 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محوس کئے گئے تاہم فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکواڈور کے جیالوجیکل انسٹیٹوٹ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ ایسمیریلڈاس صوبے کے ساحلی علاقے میں آیا جس کی ریکٹر سکیل پر شدت5.7 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 37آفٹر شاکس محسوس کئے گئے ہیں۔ ایکواڈور کے صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زلزلے کے بعد 3 افراد دل کی دھڑکن بند ہونے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply