پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد کمی

110
Pakistan State Oil
Pakistan State Oil

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کی مد ت میں پاکستان سٹیٹ ایل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 4.64 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 17 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 5.58 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر میں پی ایس او کی مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ دسمبر میں پی ایس او کی پٹرولیم کی مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.63 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو نومبر میں 0.81 ٹن اور دسمبر 2021 میں 0.69 ٹن ریکارڈکیا گیاتھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پی ایس او کے پٹرول کی فروخت کاحجم 1.66 ملین ٹن ، ہائی سپیڈ ڈیزل 1.85 ملین ٹن اور فرنس آئل 0.80 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں بالترتیب 17، 14 اور 32 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے پٹرول کی فروخت کا حجم 2.01 ملین ٹن ، ہائی سپیڈ ڈیزل 2.15 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کاحجم 1.17 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا۔